بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے

0
174
بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے

ڈی۔ جی۔ آئی۔ ایس۔ پی۔ آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں چھبیس پاکستانی افراد کی شہادتوں اور 46 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، پریس کانفرنس کے میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بزدلانہ حملے کیے، جن میں مختلف مقامات پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا، جس میں تین افراد شہید ہوئے، مریدکے میں بھی ایک مسجد پر حملہ کیا گیا، جس میں تین مرد شہید اور 1 زخمی ہوا، کوٹلی میں سولہ سالہ بچی اور اٹھارہ سالہ لڑکا شہید ہوئے، سیالکوٹ اور شکر گڑھ سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، احمد پور شرقیہ میں بھارتی حملے میں تیرہ افراد شہید ہوئے، پاک فوج نے فوری اور بھرپور جواب دیا، جس میں دشمن کے پانچ طیارے اور 1 ڈرون مار گرایا، پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا، جب انہوں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

Leave a reply