
سینیٹ کا ضمنی انتخاب آج ہو گا
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو گا، سینیٹ کی نشست پر پی۔پی۔پی کے امیدوار وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کی توقع ہے، پولنگ آج صبح نو بجے سے شام چار بجے تک سندھ اسمبلی میں ہو گی، اس میں 161 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں پی۔ پی کے ایک سو سولہ، ایم کیو ایم کے چھتیس جبکہ پی۔ ٹی۔ آئی کے پانچ ارکان شامل ہیں، کامیابی کے لئے کسی بھی رکن کو کم از کم 81 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے، پی۔پی کو ایوان میں برتری حاصل ہے، اس لیے وقار مہدی کی کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔








