
بھارت سے تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی
پاکستان نے حالیہ کشیدہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت سے ہر طرح کی اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی ہے، وزارت تجارت کی طرف سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدات اور برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت بھارت سے آنے والی تمام اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی ہے، چاہے وہ زمینی ہو، فضائی ہو یا پھر بحری ہو، دوسرے ممالک سے بھارت کے لیے مخصوص اشیاء کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔









