کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

0
242
کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 18 سالہ کھلاڑی جاں بحق

بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں کرکٹ کے میچ کے دوران آخری گیند پر 2 کھلاڑیوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران اٹھارہ سالہ کھلاڑی کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، میچ کی آخری گیند پر جھگڑا 2 کھلاڑیوں شکتی اور ونیش شرما کے درمیان ہوا۔

ایف۔ آئی۔ آر کے مطابق ونیش شرمار نے شکتی پر بیٹ سے حملہ کر دیا اور اس وقت تک تشدد کرتا رہا جب تک شکتی نے دم نہ توڑ دیا، مقتول کے چچا نے بتایا کہ وہ کرکٹ سے تھوڑی دوری پر کام کر رہے تھے اور اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کے دم توڑنے کی تصدیق کی گئی تھی، پولیس کی نفری دیہات میں تعینات کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply