پاک بھارت جنگ ہوتی نظر نہیں آ رہی، مشاہد حسین

پاک بھارت جنگ ہوتی نظر نہیں آ رہی، مشاہد حسین
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، کیونکہ چینی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی میں دنیا پاکستان کی تائید کر رہی ہے، اس وقت دنیا کی تین بڑی طاقتیں چین، امریکہ اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوتی نظر نہیں آ رہی لیکن اگر جنگ ہوئی تو افواج پاکستان، حکومت اور قوم مکمل تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آ رہی کیونکہ بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا اس لیے کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکہ سے این۔ او۔ سی بھی نہیں مل رہا، تیسرا اس لیے کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کا پری پلان تھا جس کا ثبوت یہ ہے کہ واقعہ کے پانچ منٹ بعد انڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی ہمت، صلاحیت اور اسٹریٹجی بہت زبردست ہے۔









