بھارتی سپریم کورٹ کا پہلگام واقعے پر شرمناک فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ کا پہلگام واقعے پر شرمناک فیصلہ
بھارتی سپریم کورٹ نے پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی ادارے نہ صرف سچ چھپانا چاہتے ہیں بلکہ وہ اپنی ہی عوام کو گمراہ کر کے اصل مجرموں کو تحفظ دینا چاہ رہے ہیں، پہلگام کے علاقے میں ہونے والے حملے میں چھبیس افراد جان سے گئے تھے۔
بھارتی حکومت نے حسب روایت اس حملے کا الزام پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کی، لیکن جب درخواست گزار نے اس کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تو بھارتی سپریم کورٹ نے اُسے جھاڑ دیا اور کہا کہ ایسی درخواستیں فوج کا حوصلہ پست کرتی ہیں، جسٹس سوریا کانت کا کہنا تھا کہ ’یہ نازک وقت ہے ہر بھارتی کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا، ایسی درخواستیں فوج کو بددل کرتی ہیں۔‘









