
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے مطابق پانی چھوڑ دیا
وزیر مملکت طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی نے 2016 کی ایک تقریر میں بھی کہا تھا کہ میں پاکستان کا پانی بند کروں گا، کوئی 1 ملک کسی دوسرے ملک کا ایک قطرہ پانی بھی بند نہیں کر سکتا، مودی سرکار صرف میڈیا پر ہی بھڑکیں مار رہی ہے جبکہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے زبردست رپورٹنگ سے بھارتی میڈیا کو شکست دے دی، سوشل میڈیا پر بھی بھارت پر تنقید کی جاتی رہی ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیک فٹ پر رکھا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کا جواب جارحانہ ہوگا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن ہم کسی سے ڈرتے نہیں، ہماری امن کی خواہش اسلام اور انسانیت کے سبب ہے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔









