انڈیا پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا

0
284
انڈیا پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا

انڈیا پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف کیے گئے سخت اقدامات میں سرفہرست سندھ طاس معاہدہ کا خاتمہ ہے، اس حوالے سے سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی روک ہی نہیں سکتا، ابھی اس کے پاس کوئی ایسا ذخیرہ یا وسائل نہیں ہیں جہاں وہ دریاؤں کے پانی کو جمع کر سکے اور اگر وہ کوئی ایسا منصوبہ شروع کرے گا بھی تو کے لیے کئی سال درکار ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بھارت کے لیے آسان نہیں ہے کیونکہ اس میں عالمی بینک ثالث ہے اور پاکستان اس کو عالمی عدالت میں بھی جا سکتا ہے۔

Leave a reply