
تربوز کب کھانا چاہیے
گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کا مسئلہ بہت شدید ہے، گرمیوں میں تربوز کھانے سے گیس، تیزابیت اور دیگر ہاضمے کے مسائل پیدا نہیں ہوتے البتہ ضروری یہ ہے کہ اسے صحیح وقت پر کھایا جائے، دوپہر کے وقت تربوز کھانا انسانی جسم کے لیے زیادہ مفید ہے، اس سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت بھی کم رہتا ہے، کھانے سے پہلے تربوز کھانا معدے کو پرسکون رکھتا ہے اور زیادہ کھانے کو روکنے میں مدد دیتا ہے بہترین نتائج کے لیے ماہرین صحت کھانے سے پہلے تربوز کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔








