سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا جنگ کے مترادف ہے

0
249
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا جنگ کے مترادف ہے

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا جنگ کے مترادف ہے

ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے میڈیا بریفنگ کے دورن کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے معطل کیا ہے بھارتی رویے سے خطے کے امن کو نقصان کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو مسترد کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا تھا جسے بھارت معطل نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جنگ کے مترادف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے مطابق بھارتیوں کے تمام ویزے منسوخ کیے گئے ہیں، سکھ یاتری ویزہ معطلی سے استثنیٰ رکھتے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد کم کر کے تیس کی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھی بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کیے جاتے ہیں پاکستان کی عوام اور مسلح افواج اپنی خود مختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پاکستانی قیادت نے بھارت کو جواب دیا ہے۔

Leave a reply