عوام نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی، معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری

0
0
عوام نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی، معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری

بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی، میرپور، نیلم اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں جبکہ شہری اپنے روزمرہ کے امور میں مصروف دکھائی دیے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع میں ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق برقرار رہی اور کسی بڑے خلل کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
علاقے کے بیشتر عوام نے روزمرہ سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہوئے معمول کی زندگی جاری رکھی۔ مقامی مشاہدات کے مطابق بازاروں اور عوامی مقامات پر معمول کی چہل پہل دیکھنے میں آئی۔

Leave a reply