
رات کی تاریکی میں تربوز چوری
چوری کی یہ انوکھی واردات پنجاب کے شہر کمالیہ میں پیش آئی جہاں پر یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیر انتظام سات ایکڑ اراضی پر تربوز کاشت کیے گئے، رات کی تاریکی میں چوروں نے پورے کھیت کا صفایا کر ڈالا اور تربوز کی تمام فصل توڑنے کے بعد ٹرکوں میں لاد کر فرار ہو گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے لیے 710 گ ب میں مختص اراضی پر تربوز کی فصل کاشت کی گئی جو کہ مکمل طور پر تیار تھی، فصل کی نیلامی پچیس اپریل کو مقرر تھی، تربوز چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔








