غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں بچے کی ولادت

ہاٹ لائن نیوز : اٹلی کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں سوار ایک حاملہ خاتون نے سفر کے دوران بچے کو جنم دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب 67 تارکین وطن ایک لکڑی کی کشتی میں لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔ دوران سفر شدید موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کشتی اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی لیبیا سے غیر قانونی طور پر 67 افراد کو لیکر اٹلی جا رہی تھی، جن میں 14 خواتین، چار بچے اور ایک نومولود بچہ شامل تھا۔
اطالوی کوسٹ گارڈز نے موقع پر پہنچ کر کشتی میں سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ نوزائیدہ بچے اور اس کی ماں سمیت تمام تارکین وطن کو اٹلی کے جزیرے کیٹانیا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








