
کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا گرفتار
سی ٹی ڈی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے کنونشن سنٹر میں کالعدم تنظیم کے نام سے ویڈیو بنائی تھی، حکام کے مطابق ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی۔
گرفتار ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی، حسن کارروائی کے بعد ڈیرہ اسمعیل خان میں رپوش ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور وڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔









