صحافی اے ڈی شر کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

0
138
صحافی اے ڈی شر کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

صحافی اے۔ ڈی۔ شر کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

خيرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں قتل کیے گئے صحافی اے۔ ڈی۔ شر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی ہے، صحافی اے۔ ڈی۔ شر کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر عبدالباسط نے جاری کی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ صحافی کےقتل سے پہلے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، مقتول صحافی کی گردن اور سر پر شدید وار کیے گئے تھے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پندرہ سے بیس سینٹی میٹر گہرے زخم سر پر تھے اور گردن کٹ چکی تھی جبکہ 1 زخم سے ناک کٹی اور دوسرا زخم چاقو کا تھا۔ ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مزید سیمپل روہڑی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، مکمل رپورٹ میں پتہ چلے گا کہ مقتول کو نشہ آور چیز تو نہیں دی گئی۔

Leave a reply