غیر ملکی کو سنگین جرم میں سزائے موت

غیر ملکی کو سنگین جرم میں سزائے موت
سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے مطابق نشہ آور گولیاں سمگل کر نے کے جرم میں غیر ملکی پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا،سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’سوڈانی تارک عبد المجید نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی تھی، فیصلے پر کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی، وزارت نے کہا ہے کہ تبوک ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں چھ ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔









