معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی خوبصورت تصاویر

0
327
معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی خوبصورت تصاویر

معروف اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی مہندی کی خوبصورت تصاویر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے مگر تیزی سے مقبول ہونے والے اس جوڑے نے حال ہی میں مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے روحانی ماحول میں نکاح کر کے دلوں کو جیتا۔

اب ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز  ہوا ہے ان کی شادی کی تقریب کا آغاز کراچی میں منعقدہ دعائے خیر سے کیا گیا لیکن اب مہندی کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

عمر شہزاد اور شانزے لودھی کا گزشتہ رات مہندی کا پروگرام ہوا جس میں شانزے مہندی کے لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہیں اور عمر شہزاد نے روایتی سبز لباس پہنا ہوا ہے۔

فروری 2025 کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے عمرے کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے شانزے لودھی سے نکاح ہوجانے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

Leave a reply