
12 گھنٹے سے لاپتہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی ایک بستی آرائیاں سے گزشتہ 12 گھنٹے سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد کر کی گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 4 سالہ محسن کی لاش ہمسائے کے گھر سےملی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کو ضابطہ کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے،ڈی۔ پی۔او حافظ کامران اصغر کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔









