بھارتیوں کےفراڈ پرامریکی قونصل خانہ آپےسےباہر

0
174
بھارتیوں کےفراڈ پرامریکی قونصل خانہ آپےسےباہر

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ نے ہندوستان میں 2ہزارسے زیادہ ویزا درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔ یہ اقدام اسوقت سامنے آیا جب امریکی صدرکی انتظامیہ نےامیگریشن اور ویزا پالیسی کوپہلےسےمزیدسخت کردیاہے۔

امریکی سفارتخانے کیمطابق ، ہندوستان میں ویزا تقرری کے نظام میں بوٹس اوردیگر “بدنیتی پر مبنی عناصر” سمیت دھوکہ دہی اور بدانتظامی کے ثبوت ملے۔ اسکے نتیجے میں ، سفارتخانے نے ان مشتبہ اکاؤنٹس کو معطل کردیا اور انکے ویزا تقرریوں کومنسوخ کردیا۔

سفارتخانے نےایکس پر ایک بیان میں لکھا ، ‘قونصلر ٹیم انڈیا بوٹس کےذریعے حاصل کیجانے والی تقریبا 2ہزارویزا تقرریوں کو منسوخ کررہی ہے۔ ہمارے پاس ایجنٹوں اور افراد کیلئے صفر رواداری ہے جو ہمارے نظام الاوقات کے قواعد کیخلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان تمام تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کردیاجارہاہےاورمتعلقہ اکاؤنٹس معطل کردیئےگئےہیں۔

Leave a reply