پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ، ڈاکٹرزنےعلاج روکنےکاکیوں سوچا

ہاٹ لائن نیوز : عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس اپنےعلاج کوروکنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ وہ فطری موت کا شکار ہوسکیں ، جسکاانکشاف ان کے مرکزی معالج پروفیسر سرجیو الفیری نےکیا ہے۔
اطالوی اخبار “کورئیر ڈیلا سیرا” کے ایک انٹرویو میں ، الفیری نے کہا کہ 28 فروری کو پوپ کی حالت نازک تھی جب انکو سانس لینےمیں سخت دشواری کا سامنا کرناپڑرہاتھا۔
ڈاکٹرنے کہا ، “ہمیں علاج روکنےکا فیصلہ کرنا پڑا اور انہیں قدرتی طور پرموت آنےیا ہر ممکنہ ادویات اور طریقوں کو آزما کر انہیں بچانے کی کوشش کیجائے ، چاہے اس سےدوسرے اعضاء کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔” آخر میں ہم نے علاج جاری رکھنےکاہی فیصلہ کیا۔
ایک حالیہ بیان میں ، انہوں نے جنگ سے متعلق علاقوں میں امن کی اپیل کی اور کہا ، “آپ سب نے میرے لئے صبر سے دعا کی ، میں آپ سبکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپکے لئے بھی دعا کرتا ہوں۔” آئیے مل کر امن کیلئےدعا کریں ، خاص طور پر یوکرین ، اسرائیل ، لبنان ، میانمار ،فلسطین ، سوڈان اور کانگو کے لئے۔ ‘









