پیکا ایکٹ کےتحت رجب بٹ پرایک اور مقدمہ درج

ہاٹ لائن نیوز : ایک اور مقدمہ پیکاایکٹ کےتحت معروف یوٹیوبر رجبب بٹ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
پیکا ایکٹ کے تحت نشتر کالونی پولیس اسٹیشن میں رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس میں مذہبی جذبات کومجروح کرنیکی دفعات شامل ہیں۔
اس معاملے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم کے آغاز کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، جسکو مختلف حلقوں کیطرف سے شدید ردعمل ملا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہے اور قانون کیمطابق کارروائی کی جائیگی۔








