وی آئی پی کلچرکےخاتمےکیلیےپولیس کی آگاہی مہم شروع

0
159
وی آئی پی کلچرکےخاتمےکیلیےپولیس کی آگاہی مہم شروع

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نےپنجاب میں وی آئی پی کلچرکو ختم کرنیکے لئے آگاہی کی ایک نئی مہم شروع کی ہے ، جو سڑکوں پرطاقت کے غیر قانونی مظاہرے کو روکنےکی کوشش کریگی۔

پولیس عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ اب سے پولیس لائٹس پر ، گاڑیوں پر سائرن اور فینسی نمبر پلیٹوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

اس مہم نے کالے شیشے اور ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی عائدکردی ہے ، اور یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ کسی بھی شخص کوسیکیورٹی کے مقصدکیلیئے دو نجی محافظ رکھنے کی اجازت ہوگی ، بشرطیکہ انکوپولیس سے اجازت ملجائے۔

پولیس نےاس اقدام کو سڑکوں پر قانون کی حکمرانی کےقیام کیلیے اور وی آئی پی کلچر کو ختم کرنیکے ایک اہم اقدام کےطور پر بیان کیاہے۔

Leave a reply