منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول پرپہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں دریاؤں اور پانی کے ذخائر میں پانی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ واپڈا کےترجمان کیمطابق ، سندھ ، جہلم ، چناب اور کابل میں پانی کی آمد اور اخراج میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے ، جبکہ منگلا ڈیم کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نےکہا کہ منگلا ڈیم کی سطح 1050 فٹ ہوچکی ہے ، جسکے بعد پانی کے اخراج کو روکدیا گیا ہے۔ دوسری طرف ، تربیلا ڈیم ڈیڈلیول سےصرف 3 فٹ بلندی پرہے اور امکان ہے کہ اگلے 36 گھنٹوں میں ڈیڈلیول تک پہنچ جائیگا۔ فی الحال ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کےاس بحران کا زراعت اور توانائی کےشعبےپرگہرااثر پڑسکتا ہے ، جسکے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔









