
ہاٹ لائن نیوز : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےلیجنڈ فاسٹ بولراینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کوانڈین کرکٹ بورڈ قرار دیدیا۔
اینڈی رابرٹس نےہندوستان کو فائدہ پہنچانے کیلئے کہا کہ پچھلے سال ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستان کو فائدہ ہوا ، ہندوستان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ اسکوسیمی فائنل کہاں کھیلناہے؟
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران سفر نہیں کیا اور یہ کیسےہوسکتا ہےکہ ٹورنامنٹ میں سفرنہ ہو۔
اینڈی رابرٹس نے کہا کہ آئی سی سی کامطلب انڈین کرکٹ بورڈہے ، ہندوستان ہرچیز کا حکم دیتاہے ، اگر کل بھارت یہ کہتا ہے کہ وائیڈبال اورنوبال نہیں ہونی چاہئے تو آئی سی سی کو اسکاراستہ بھی مل جائیگا۔








