دہشت گردوں کااسلام،پاکستان ،بلوچستان سےکوئی تعلق نہیں

0
148
دہشت گردوں کااسلام،پاکستان ،بلوچستان سےکوئی تعلق نہیں

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس پربزدلانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ سیکیورٹی فورسز بہادر اور پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہیں ، مشکل راستوں کےباوجود ، آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کےحوصلےبلندہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد ہیکامیاب ہوجائیگا ، بزدل دہشت گردوں انجام تک لائیں گے ، بزدلانہ حملے کرنیوالےدہشت گرد کسی بھی مراعات کے مستحق ہیں ، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہیں ،بلوچستان اسکا نشانہ ہے۔ پاکستان اور بلوچستان کا ان سے کوئی لینا دینانہیں ہے ۔۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں بدامنی اور افراتفری پھیلانیکی ہر سازش ناکام ہوجائیگی ، ملک کبھی بھی دشمن عناصر کےناپاک عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیگا ، پوری قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ ساتھ ہے۔

Leave a reply