نیوزی لینڈ جیسےواقعے کا خطرہ ، مساجد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

0
153
نیوزی لینڈ جیسےواقعے کا خطرہ ، مساجد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

نیوزی لینڈ جیسےواقعے کا خطرہ ، مساجد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ہاٹ لائن نیوز : سڈنی ، ایسٹریلیا کے مغربی خطے میں ایک مسجد کو سنگین خطرہ کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

ایڈمنسن پارک “مسجد البیت الاسلامی” نے منگل کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے ، جس میں کہا گیا ہے ، “I’m about to christ church 2.0 this joint“۔

اس دھمکی کی نشاندہی 2019 میں نیوزی لینڈ کےشہر کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے المناک واقعے کی طرف اشارہ ہے ، جب آسٹریلیائی دہشت گرد برینٹ ٹرانٹ نے ایک مسجد پر حملہ کیا اور 51 نمازی شہیدہوئے۔

آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نفرت انگیزدھمکی کی مذمت کی اور حکام کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ قانون کیمطابق مجرموں کو سخت سزا دی جائیگی۔

انہوں نے کہا ، “آسٹریلیا میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔” نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔

Leave a reply