
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی مشہور اداکارہ بشری انصاری کو انکی عمدہ فنی خدمات اور معاشرتی کاموں کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ کیجانب سے ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ بشری انصاری یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی ڈرامہ اداکارہ بن گئیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے اس پروگرام کی میزبانی کی ، جہاں پاکستانی ٹیلی ویژن کی صنعت سےوابستہ بشری انصاری کی بے مثال خدمات کی تعریف کی گئی۔
ایوارڈ کی تقریب میں ، بشری انصاری نے اپنے ساتھی فنکاروں اور کہانی نگاروں کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں انتھک کی محنت کانتیجہ ہے جنہوں نےدنیابھرمیں پاکستان کےثقافتی ورثےکومتعارف کرایاہے۔








