راکھی ساونت کاپولیس طلبی پرردعمل سامنےآگیا

0
156
راکھی ساونت کاپولیس طلبی پرردعمل سامنےآگیا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی اداکارہ راکھی ساونت نے مہاراشٹرا سائبر سیل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی کوگالی نہیں دی ہے۔۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، سمے رائنا کے یوٹیوب شو ‘انڈیا گوٹ لیٹنٹ’ کے تنازعہ میں راکھی ساونت کی تفتیش کی گئی ہے۔ مہاراشٹرا سائبر سیل نے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کےبعد راکھی ساونت کوبھی سمن جاری کیاہے۔

ایک ویڈیو بیان میں ، راکھی ساونت نے حیرت کا اظہار کیا کہ انہیں کیوں طلب کیا گیا؟ انہوں نے وضاحت کی کہ اس نے صرف ایک انٹرویو دیا تھا اور نہ کسی کوگالی دی تھی۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ سمن بھیجنے کیبجائے اسے فون پر بھی بلایا جاسکتا ہے اور وہ تمام سوالات کے جوابات دینے کے لئے تیارتھیں انہوں نے کہا کہ وہ ایک فنکار ہیں اور انہوں نے معاوضے کیلئے انٹرویو دیئے تھے۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ ملک میں عصمت دری کےمعاملات حل کیےجائیں کیونکہ بہت سی خواتین انصاف کےمنتظر ہیں اور انکے مقدمات زیرالتوا ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ انکے پاس نہ تو کام ہے اور نہ ہی معاوضہ جووہ دے سکتے ہیں اور انہوں نےکوئی گناہ نہیں کیاہے۔

Leave a reply