
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن کے حالیہ بیان نے 2025ء میں انکی شادی کے بارے میں پھیلی ہوئی افواہوں کو مستردکردیاہے۔
یہ خبر ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے تاجر بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کرنیوالی ہے ، لیکن اداکارہ نے اس بات سےانکار کردیا ہے۔
ذرائع کیمطابق ، کریتی سینن فی الحال اپنی فلم تیرےعشق میں” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور پھر “کاک ٹیل 2” پروجیکٹ میں شامل ہونگی۔
کریتی سینن ، جنہوں نے فلمی دنیا میں اپنے کردار “مکتی” کیلئے سخت محنت کی ہے ، نے کہا ہے کہ اس سال انکا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ انکی ساری توجہ فلمی منصوبوں پرہے۔









