
ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی کرکٹر یوزویندر چاہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کی علیحدگی کی وجوہات سامنے آئیں۔
ہندوستانی کرکٹ اور اسکی اہلیہ کے مابین علیحدگی کے بارے میں کئی مہینوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں ، اور اب انکی طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دونوں نے باضابطہ طور پر اپنے راستوں کو الگ کردیا ہے۔ انکی طلاق کی کارروائیوں کو حال ہی میں باندرا فیملی کورٹ میں مکمل کیا گیا تھا جہاں دونوں موجود تھے۔
مزید انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ یزوندر چاہل اور دھنا شری پچھلے 18 مہینوں سے الگ رہ رہےہیں۔ جب ان سے طلاق کی وجوہات طلب کی گئیں تو ، دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ ہم آہنگی کےمعاملات کو موردالزام ٹھہرایا۔








