چیز لینے جانے والا 7 سالہ بچہ قتل

0
57

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نامعلوم ملزمان نے سات سالہ بچے کا گلا کاٹ کر کارڈیو اسپتال کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ابان دوسری جماعت کا طالب علم تھا اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

واقعے کے بعد بچے کو عباسی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اچانک شور کے بعد جب وہ باہر آئے تو دیکھا کہ بچہ زخمی حالت میں پڑا تھا اور بولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کارڈیو ہسپتال کے پیچھے پیش آیا۔ سکول کے بچوں کے لیے گیٹ صبح 7 بجے کھلتا ہے اور رات 10 بجے بند ہو جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس پر مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ابان فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا رہائشی تھا، دوسری جماعت کا طالب علم اور تین بھائیوں میں دوسرا تھا۔ لواحقین کے مطابق متوفی ابان دو گھنٹے قبل کچھ لینے گھر سے نکلا تھا۔ لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Leave a reply