‘گرین پاکستان’ پروجیکٹ کاآغازکردیاگیا

0
253
'گرین پاکستان' پروجیکٹ کاآغازکردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں زراعت کو جدید بنانیکے لئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے ، جسکے تحت ایک ہی چھت کےنیچے کاشتکاروں کو تمام زرعی سہولیات فراہم کرنیکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ‘گرین پاکستان’ پروجیکٹ کا آغاز چولستان میں کیا گیا جسکا افتتاح کندائی اور شاپو علاقوں میں ہوا تھا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےتقریب میں شرکت کی ،جبکہ دیگروزرابھی انکےساتھ موجودتھے۔

اس موقع پر ، گرین ایگری مال اینڈسروسز کمپنی ، اسمارٹ ایگری فارم ، زرعی تحقیق و سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ یہ کمپنی گھروں کے دروازے پر رعایتی نرخوں پر معیاری بیج ، کھاد اور کیڑے مار دوا مہیا کریگی ، جبکہ ڈرون سمیت جدید زرعی مشینری بھی فراہم کریگی۔

Leave a reply