پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں ہے ، سلمان اکرم راجا

0
113
پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں ہے ، سلمان اکرم راجا

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے سکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دیدیا ہے۔ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری سلمان اکرم راجا کو پارٹی سے نکالنےکا الزام عائدکیاتھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی ہے ، سب خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ اختلافات کی خبر صرف میڈیا نے پیدا کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بیک ڈور رابطوں کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار یہ واضح کردیا ہے کہ وہ کسی معاہدے کےتحت باہر نہیں آئینگے۔

صحافی نے اس سوال کا جواب طلب کیا کہ مجھے کیوں نکالا؟” سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ خود ہی اسکا جواب جانتے ہیں۔ وہ صرف معصوم ہونےکا اظہار کررہےہیں۔

Leave a reply