
ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنیوالےچاہت فتح علی خان نے اپنی نئی میوزک اکیڈمی کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اکیڈمی گانےاوراداکاری دونوں کیلئے تربیت فراہم کریگی ، تاکہ جو لوگ تفریحی صنعت میں قدم رکھنا چاہتے ہیں وہ منظم طریقے سے اپنےکیریئرشروع کریں۔
چاہت فتح علی خان کے اس اقدام نے موسیقی کی دنیا میں مضبوط قدم رکھنےکے اپنےارادے کا اظہار کیا ہے ، اور انکےمداح بے تابی سے انکی نئی اکیڈمی کا انتظار کررہےہیں۔









