ٹرمپ کےغزہ سے متعلق بیان پرحماس کا منہ توڑجواب

0
186
ٹرمپ کےغزہ سے متعلق بیان پرحماس کا منہ توڑجواب

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی خودمختاری سے متعلق بیان نے دنیامیں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹرمپ نے غزہ پر ایک طویل المیعاد قبضے اور واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کا اشارہ کیا ہے۔

حماس نے اس بیان کی بھرپور مذمت کی ، اور اسے خطے میں مزید تناؤ پیدا کرنیکی سازش قرار دیا۔ ترجمان حماس نےکہا کہ فلسطینی کسی بھی معاملے میں اپنے علاقے سے بدری کو قبول نہیں کرینگے ، اسرائیلی قبضے اور جارحیت کو مزید بڑھانیکی کوشش کی جارہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی 15 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی بمباری کو برداشت کرکےملک بدر ہونےکوناکام کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اسطرح کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

Leave a reply