خیبرپختونخوااسمبلی نے کسانوں کی چیخیں نکلوا دیں

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نےصوبائی اسمبلی سےزرعی انکم ٹیکس بل منظور کرالیا۔
زرعی انکم یکم جنوری 2025ء سے لاگو ہوگا۔ بل کیمطابق 12 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 15 فیصدانکم ٹیکس اور 90 ہزار سپرٹیکس عائد ہوگاجبکہ 16 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر30 فی صد انکم ٹکیس اور ایک لاکھ 70 ہزار سپر ٹیکس عائدکیا جائیگا۔ 32 لاکھ زرعی آمدن پر 40 فی صد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار سپرٹیکس لگایاجائیگا۔ 56 لاکھ زرعی آمدن پر 45 فی صد انکم ٹیکس اور 16 لاکھ 10 ہزار سپرٹیکس جمع کرواناہوگا۔
چھوٹی کمپنیوں پر 20 فی صد جبکہ بڑی کمپنیوں پر 29 فی صد ٹیکس عائد کیا جایگا۔
15 کروڑ سے زائد زرعی انکم کی صورت میں 1 فیصد جب کہ 20 کروڑ سے زائد زرعی آمدن پر 2 فیصد یعنی 25 کروڑ سے زائد آمدن پر 3 فیصد، 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 5 فیصد،35 کروڑ پر 6 فیص، 40 کروڑ سے زائد زرعی آمدن پر 8 فیصد،50 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصدٹیکس لیا جایگا۔ انکم ٹیکس کیساتھ مختلف زونزکےحساب سے اراضی ٹیکس بھی عائدکیا جائیگا ۔









