سینیٹ کمیٹی برائےداخلہ نےپیکاایکٹ میں ترمیم کی منظوری دےدی

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیاجب کہ صحافیوں نےبل کی مخالفت کی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جسمیں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نےپیکاایکٹ میں ترمیم کا بل منظورکرلیا۔
پیکاایکٹ ترمیمی بل پر بحث کے دوران ، صحافتی تنظیموں نےاس بل کی مخالفت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنےپر سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو اپنی تحریری سفارشات کمیٹی کوپیش کرنی چاہیئےتھی۔









