پنجاب حکومت نے نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا

0
156
پنجاب حکومت نے نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلی مریم نواز کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس میں ، لاکھوں خاندانوں کوںگہبان رمضان پیکیج دینےکا اصولی فیصلہ کیا گیاہے۔

مریم نواز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 فروری تک پیکیج کیلئے رجسٹریشن مکمل کریں اورپیکیج میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے۔

اجلاس میں نگران رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ نگہبان رمضان پیکج کیلیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے بھی اپلائی کرسکتے ہیں، رجسٹریشن یونین کونسل اور میونسپل دفاتر میں کرائی جا سکتی ہے، اسکے لیے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کی گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان کا پیکیج غریب عوام کا حق ہے اور حکومت کا فرض ہے ، لوگوں کو وقار اور احترام کیساتھ اپنا حق حاصل کرناچاہئے۔

Leave a reply