عمران خان کا شیر افضل مروت کواپنا وکیل ماننےسے انکار

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے بانی نے حکام کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں انہیں جیل میں جانیکی اجازت نہ دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بارے میں نوٹ بھی لکھا۔
شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل دیواری پہنچے اورانکووہاں سےواپس بھیج دیاگیا۔









