آتشزدگی کی افواہ : ٹرین سے چھلانگیں لگانےوالے مسافروں کو دوسری ریل نےکچل دیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ٹرین نے کچل دیا جسکے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔
مہاراشٹر کےضلع جلگاؤں کے پچورا ریلوے اسٹیشن پر اسوقت افراتفری مچ گئی جب پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس افواہ کےبعد ٹرین میں سفر کرنیوالے مسافر اپنی جان بچانے کیلیے ٹرین سے کودنے لگے۔ اس دوران سامنے سے آنیوالی کرناٹک ایکسپریس نے 12 سے زائد لوگوں کو کچل دیاجبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے ۔
بھارتی ریلوے حکام کے مطابق پشپک ایکسپریس کے کچھ مسافر نیچے اترے اور آنیوالی کرناٹک ایکسپریس سے ٹکرا گئے۔









