اسلام آبادہائیکورٹ کےایڈیشنل ججزنےحلف اٹھالیا

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کےایڈیشنل ججزنےاپنے عہدوں کا حلف اٹھالیاہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ دو ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی۔









