وزیراعظم کی ہدایت پرایف آئی اےکی ٹیم مراکش روانہ

ہاٹ لائن نیوز : مراکش کےقریب کشتی حادثےکےواقعے کی تحقیقات کیلیے ایف آئی اے، آئی بی ،وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی ،وزارت داخلہ کے افسران پرمشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثےکی تحقیقات اور تفتیش کیلیےمراکش روانہ ہوگئی ہیں۔
مذکورہ ٹیمیں مراکش کشتی حادثےکےحقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرکےوزیراعظم شہبازشریف کو پیش کرینگی۔ ٹیمیں ویڈیوزاورتصاویر سمیت دیگر شواہد لیں گی تاکہ تفتیش میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانیوالوں سے ملکر اپنی رپورٹ تیار کرینگی جسکی بنیاد پر انسانی سمگلروں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کریگی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملیگی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی تحقیقات بھی کریگی۔









