خرچہ نہ دینے پربیوی کےہاتھوں شوہرکاقتل

0
129
خرچہ نہ دینے پربیوی کےہاتھوں شوہرکاقتل

ہاٹ لائن نیوز : خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سول لائن پولیس گوجرانوالہ کیمطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے اپنے بیٹے احمد کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ کیوں کہ اس نے اپنی پہلی بیوی نجمہ کو اخراجات کے لیے پیسے نہیں دیے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ متوفی سے گھر چلانے کیلیے پیسے مانگتی تھی تاہم مقتول تمام رقم دوسری بیوی کو دے دیتاتھا جس پر ملزمہ نجمہ نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے جبکہ ماں بیٹے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply