نوجوان نےایک ہی دن میں تین لڑکیوں سےشادی کرلی

ہاٹ لائن نیوز : مصر میں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے دنیا کو حیران کردیا، شادی کی اس انوکھی تقریب کی ویڈیو نوجوان دلہا نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور لڑکا محمد، جو ان تینوں سے پیار کرتا ہے، ان تینوں کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔
تینوں خواتین کی ایک ہی دن شادی ہوئی تھی۔ تینوں دلہنوں نے سفید لباس زیب تن کیے اور اپنے دولہا کے ساتھ خوشی سے رقص کیا۔
ویڈیو کلپ میں نوجوان دولہا محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ امیرہ سے ملا اور اس سے گہری محبت کرتا تھا کیونکہ وہ اسکی پڑوسی اور اسکی پہلی محبت تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں وہ بوسی سے ملے اور اس سے بھی محبت ہو گئی۔ اسکے بعد اسے اسماءسے بھی محبت ہو گئی۔ لڑکیوں نے دولہے سے اپنی محبت کا اقرار کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔







