
ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے عثمان قادر بہتر مستقبل کیلیے مستقل طور پر آسٹریلیا چلےگئےہیں۔
پاکستان کے سابق لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادرنے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
عثمان قادر کے آسٹریلیا کے شہر نیو ساؤتھ ویلز میں آباد ہونیکے ساتھ ہی انہوں نے سڈنی کے ہاکسبری کلب کیلیے بھی کھیلنا شروع کیا۔
عثمان قادر آسٹریلیا میں اپنے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے پر امید ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ انکا ذریعہ معاش ہے۔ میں نئے مواقع تلاش کرنیکے لیے آسٹریلیا آیا ہوں اور یہاں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانےکیلیے پرعزم ہوں۔









