کنگ خان کے بیان نے مداحوں کوچونکاڈالا

0
170
کنگ خان کے بیان نے مداحوں کوچونکاڈالا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے انٹرویو کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس سوال کا جواب دیتے نظر آرہے ہیں کہ ان کا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے اس سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا کہ انکا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا۔ اس نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ رومانوی سکینڈل کے طور پر شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر ان سے یہ سوال پوچھتے ہیں جسکے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ سے خوش ہیں اور اپنی خواتین ساتھی اداکاروں کو اپنی دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتےہیں۔

Leave a reply