پنجاب میں نوجوانوں کی فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف

0
220
پنجاب میں نوجوانوں کی فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک توڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کو ارسال کردہ فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں میں دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم ،سرگودھا سے بھرتیاں کیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سائبر گشت اور انٹیلی جنس معلومات پر آن لائن بھرتی مہم کے نیٹ ورک کو توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کی سہولت کیلیے بھرتی کیےگئے 6 افرادکو گرفتارکیا گیا، گرفتارافرادکی عمریں 16 سے 23 سال کےدرمیان ہیں۔

Leave a reply