پی ٹی آئی مذاکرات کی ڈیڈ لائن بڑھانے پر آمادہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ ڈیڈ لائن میں ابھی 20 دن باقی ہیں، تب تک ہمیں واضح اندازہ ہو جائیگا کہ مذاکرات کس سمت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات 31 جنوری سے آگے جا سکتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کیجانب سے یہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔









