امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایکس اکاؤنٹ پر بڑا انکشاف

0
151
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایکس اکاؤنٹ پر بڑا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 9 سال عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہریوں کو امریکا کی 51ویں ریاست بننے پر بہت خوشی ہوگی۔

ٹرمپ نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ کینیڈا کیساتھ تجارت میں امریکا کو پیسے کا نقصان ہوتا ہے، امریکا اب ان بھاری تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہوسکتا، جسٹن ٹروڈو نے اسی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر کینیڈا امریکہ میں شامل ہوتا ہے تو یہ واقعی فائدہ مند ہوگا۔ کوئی ٹیرف نہیں ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ سامان کی تجارت کا عمل آسان اور سستا ہوگا۔ ٹیکسوں میں بھی نمایاں کمی آئیگی۔ مزید برآں، کینیڈا کو روسی اور چینی جہازوں کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جائیگا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور کینیڈا مل کر ایک عظیم قوم بنیں گے۔

Leave a reply