نواز الدین صدیقی کس کے دیوانے نکلے ؟

0
63

ہاٹ لائن نیوز : ورسٹائل بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح بن گئے۔

نوازالدین صدیقی نے ایک جرمن نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ نگاروں اور اداکاروں کو شاندار قرار دیا۔

نوازالدین صدیقی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہیں، اور ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔

بات چیت کےدوران بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشہور پاکستانی صحافی چاند نواب کے کردار کے لیے 100 بار ریہرسل کی اور ایک ہی ٹیک میں شاٹ حاصل کر لیا۔

چاند نواب کو لکھے گئے خط میں نوازالدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا، براہ کرم ایسی غلطیاں دہراتے رہیں تاکہ ہم بھی مزے کریں۔

Leave a reply